خضدار، کرخ میں دو افراد قتل، زہری سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد، پسنی میں ایک شخص نے خود کشی کرلی
خضدار، پسنی (بیورو رپورٹ، نامہ نگار) خضدار کی تحصیل کرخ میں گورنمنٹ اسکول ٹیچرز گلزار ساسولی اور ان کے ساتھی حامد احمد کو قتل کردیا گیا۔ دونوں موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ فائرنگ کا نشانہ بنے۔ واقعہ پیر ابراہیم کرخ میں پیش آیا۔ واضح رہے کہ گلزار ساسولی پر پہلے بھی کئی مرتبہ قاتلانہ حملے ہوچکے تھے جس میں وہ محفوظ رہے تھے۔ایک دوسرے واقعے میں زہری نورگامہ میں ہتھکڑی سے بندھی لاش برآمد۔ مقتول کی شناخت نہ ہوسکی۔ خضدار کی تحصیل زہری نورگامہ گیٹ وے کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، مقتول کے ہاتھ ہتھکڑیوں سے بندھے ہوئے تھے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ لاش ملنے سے قبل اس جگہ پر فائرنگ کی آواز بھی سنی گئی، لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔ علاوہ ازیں پسنی میں ایک شخص نے خود کشی کرلی۔ پولیس نے لاش آر ایچ سی منتقل کردی جس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ، خودکشی کا واقعہ ببرشور وارڈ نمبر 1 میں پیش آیا۔


