بلوچستان کابینہ نے مالی سال 26-2025 کے 1020 ارب روپے بجٹ کی منظوری دیدی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس۔ بلوچستان کابینہ نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی منظوری دے دی۔ آئندہ مالی سال 2025-26 کا کل بجٹ حجم 1020 ارب روپے مقرر کیا گیا۔ 639 ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی بجٹ (PSDP) تجویز کیا گیا ہے۔ وفاقی مالی معاونت والے منصوبوں کے لیے 66.5 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ ایف پی اے اسکیمز کے لیے 30 ارب، غیر ملکی امداد والے منصوبوں کے لیے 34 ارب روپے مختص۔ آپریٹنگ اخراجات کے لیے 43 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی آج بلوچستان اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کا 98 فیصد اجرا ممکن بنایا گیا۔ بجٹ کی کامیابی کا کریڈٹ وزیر خزانہ، پلاننگ و دیگر محکموں کو جاتا ہے۔ اسکل ڈویلپمنٹ منصوبہ کامیابی سے شروع ہوچکا۔ مشیر لیبر اور ان کی ٹیم لائق تحسین ہے۔ 2300 نوجوانوں کا دوسرا بیچ جلد تربیت کے لیے روانہ ہوگا۔ زرعی ٹیوب ویلوں کی سولر منتقلی کے لیے وفاق سے جلد قسط ملنے کی امید ہے۔ 60 ارب کے میگا پراجیکٹس میں شفافیت، رقوم براہ راست زمینداروں کو دی جا رہی ہیں۔ تعلیم بڑا چیلنج تھا، SBK کا مسئلہ حل، 3200 بند اسکول کھول دیے۔ صحت میں انقلابی قدم: 150 بیسک ہیلتھ یونٹس ٹیلی میڈیسن سے منسلک ہوں گے۔ پینشن ریفارمز پر بیوروکریسی خصوصاً چیف سیکرٹری کی ستائش لازم ہے۔ پراسیکیوشن کو پہلی بار سنجیدگی سے بجٹ میں جگہ دی گئی۔ ہر ضلع میں ریسکیو 1122 کی موجودگی یقینی بنائیں گے۔ اسٹریٹیجک اور لائیولی ہڈ پراجیکٹس کو بجٹ میں نمایاں حیثیت دی گئی۔ نئے بجٹ میں ایریگیشن، کمیونیکیشن، تعلیم، صحت، امن و امان اور ماحولیاتی تبدیلی کو ترجیح حاصل۔ کابینہ نے ترقیاتی بجٹ کے 98 فیصد اجرا پر اتحادی حکومت اور بیوروکریسی کو سراہا۔


