مستونگ، نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق
کوئٹہ(این این آئی) مستونگ میں نا معلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت2افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو مستونگ کے علاقے کلی دتو کے مقام پر نامعلوم مسلح افرا د نے گاڑی پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شکیل احمد بنگلزئی اور عدنان دہوار جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیں اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
Load/Hide Comments


