بارکھان اور موسیٰ خیل میں زلزلے سے مکانات کو جزوی نقصان، 5 افراد زخمی، امدادی کارروائیاں جاری
ژوب (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع بارکھان اور موسیٰ خیل میں زلزلہ کے جھٹکے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ، گہرائی دس کلو میٹر تھی۔ کنگری اور راڑہ شم میں رات زلزے کے شدید جھٹکے ، زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ کا مرکز راڑہ شم سے ایک کلومیٹر دور تھا۔ زلزلے سے اکثر عمارتوں کی دیواریں گرنے کے واقعات پیش آئے جبکہ سیکڑوں مکانات کو جزوہی نقصان پہنچا جبکہ 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
Load/Hide Comments


