زاہدان میں مسلح افراد کا ایرانی فورسز کے کیمپ پر حملہ، 7اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

کوئٹہ (آن لائن) زاہدان ایرانی بلوچستان کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے قابض ایرانی فورسز کے ایک کیمپ پر شدید حملہ کیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق، حملے کے دوران زوردار دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔عینی شاہدین کے مطابق، حملے میں ایرانی فورسز کے کم از کم سات اہلکار ہلاک جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی اہلکاروں کو قریبی فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔تاحال حملہ آوروں کی شناخت یا کسی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے، تاہم حملہ مقامی آبادی میں شدید خوف و ہراس کا باعث بنا ہے۔ ایرانی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں