خضدار، سارونہ ندی میں ڈوبنے والے تینوں افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

خضدار (انتخاب نیوز) خضدار سارونہ ندی میں ڈوبنے سے تین افراد جاں بحق۔ خضدار کے علاقے سارونہ کوچہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ندی میں ڈوبنے سے تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت وزیر علی میراجی، غلام مصطفی میراجی اور محمد علی میراجی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعے کے فوراً بعد مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو ندی سے نکال لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں