قلعہ عبداللہ میں بھائی نے بھائی کو قتل کردیا، قلات میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی
کوئٹہ، قلات (آن لائن) قلعہ عبداللہ کے علاقے میں بھائی نے بھائی کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قلعہ عبداللہ کے علاقے حبیب زئی میں ایک شخص نے حملہ کرکے اپنے بھائی حیات اللہ کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ نعش ہسپتال منتقل کردی گئی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔ علاوہ ازیں قلات میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ملکی کراس پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی، ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق قلات میں ایک 2D کار اور پک اپ کے مابین تصادم ہوا ٹوڈی کار کوئٹہ سے تربت جارہی تھی تصادم کے نتیجے میں محمد انور ولد کریم بخش قوم پندرانی سکنہ اوستہ محمد حال قلات جاں بحق ہوگئے جبکہ باغات میں کام کرنے والے 5 مزدور مجیب الرحمن ولد عبدالنبی، غلام قادر ولد غلام محمد، سونا خان، عبدالرسول ولد خدا بخش اور محمد ظاہر ولد عبد الودود شدید زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی جاں بحق اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال قلات منتقل کر دیا گیا جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد دی گئی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔


