کوئٹہ، دشت میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد مقابلے میں ہلاک، ترجمان سی ٹی ڈی
کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے دشت میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں بچے مصور کاکڑ کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم 2 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بچے مصور کاکڑ کے قتل کیس میں گرفتار ملزم کو اس کے ساتھیوں کی نشاندہی کے لیے ساتھ لیجایا جارہا تھا کہ سی ٹی ڈی کی ٹیم کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔ ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں گرفتار ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، سی ٹی ڈی سے مقابلے میں مزید دو دہشت گرد بھی مارے گئے، مارے گئے تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم مذہبی تنظیم سے تھا۔ ترجمان کے مطابق دہشت گرد قتل، اقدام قتل، دہشت گردی سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ، بارود برآمد ہوا ہے۔
Load/Hide Comments


