ہرنائی، کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے دھماکا، 6 کانکن زخمی ہوگئے

ہرنائی (انتخاب نیوز) طالب لیز میں کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے دھماکا،6 کانکن زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت کانکنوں کو کوئلہ کان سے نکالا۔ زخمی کانکنوں کو اہسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی کانکنوں میں واجد، شیر افضل، امیر محمد، اشرف علی، آغا محمد شامل ہیں۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں