سوشل میڈیا پر وڈیو شیئر کرنیوالے تربت کے 7 سالہ صہیب خالد کی ضمانت منظور کرلی گئی
تربت (یو این اے) تربت میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ساتویں جماعت کے 7 سالہ طالب علم صہیب خالد کی ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔ کم عمر طالب علم پر سی ٹی ڈی مکران کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرنے پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق، ضلع کیچ کے شہر تربت سے تعلق رکھنے والے طالب علم پر الزام تھا کہ اس نے فورتھ شیڈول میں شامل ایک فرد کی تقریر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ اس الزام کی بنیاد پر سی ٹی ڈی نے اس کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی کی۔صہیب خالد کے وکیل جاژین دشتی ایڈووکیٹ کے مطابق، عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی، جس پر سماعت کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض صہیب خالد کی ضمانت منظور کی۔
Load/Hide Comments


