غزہ میں اسرائیلی فضائی حملہ، الجزیرہ کے 5 صحافی جاں بحق، دنیا بھر میں اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں

غزہ، استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں الجزیرہ کے پانچ صحافی جاں بحق ہوگئے۔ شہداءمیں معروف رپورٹر انس الشریف، رپورٹر محمد قریقع، کیمرہ مین ابراہیم ظاہر، کیمرہ مین محمد نوفل اور اسسٹنٹ معمن علیوہ شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ صحافی غزہ کے الشفاءاسپتال کے قریب ایک خیمے میں موجود تھے، جو میڈیا کوریج کے لیے استعمال ہو رہا تھا، جب اسرائیلی طیاروں نے اسے نشانہ بنایا۔علاوہ ازیں ترکیے کے شہر استنبول سمیت دنیا بھر میں ہزاروں افراد نے اسرائیل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے غزہ میں جنگ فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دنیا بھر میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ہونے والے ظلم کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ ترکیے کے شہر استنبول میں بھی ہزاروں افراد نے اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور غزہ میں جنگ کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔ ادھر چلی کے دارالحکومت سینتیاگو میں خالی برتن بجا کر غزہ میں جبری قحط کے خلاف احتجاجی مارچ کیا گیا جبکہ ارجنٹائن میں بھی فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیا گیا اور دارالحکومت بیونس آئرس میں سینکڑوں لوگوں نے غزہ میں جاری نسل ک±شی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب اسرائیل کے شہر تل ابیب میں یرغمالیوں کے اہلخانہ نے نیتن یاہو حکومت سے غزہ جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے 17 اگست کو ملک گیر ہڑتال کی کال دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں