مقامی شخص کی گمشدگی کیخلاف لواحقین کا احتجاج، سوراب میں مرکزی شاہراہ بند کردی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) سوراب زیرو پوائنٹ پر آر سی ڈی شاہراہ بند۔ تحصیل گدر کے رہائشی مقامی شخص کی مبینہ گمشدگی کیخلاف لواحقین نے کوئٹہ کراچی آر سی ڈی شاہراہ کو زیرو پوائنٹ کے مقام پر بلاک کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق محمد اکبر میراجی مینگل فجر کی نماز ادا کرنے کے لیے گھر سے نکلے تھے جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئے، واقعہ کے بعد لواحقین اور اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے شاہراہ بند کر دی۔ شاہراہ کی بندش کے باعث درجنوں گاڑیاں اور مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ محمد اکبر صبح سے لاپتہ ہیں اور تاحال کوئی سراغ نہیں ملا۔
Load/Hide Comments


