فوج اور سیکورٹی اداروں کی قیادت میں بولان کی شاہراہ پر سفر کو محفوظ بنایا گیا، وزیراعلیٰ بلوچستان

سبی (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے زیر قیادت عوامی جرگہ کا انعقاد۔ عوامی جرگہ میں کورکمانڈربلوچستان، گورنر بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان، آئی جی ایف سی، آئی جی پولیس سمیت ایم این اے سبی ڈویژن اور ایم پی اے سبی نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے سبی ڈویژن سمیت صوبے بھرمیں امن وامان کے حوالے سے عوامی خطاب کیا۔ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے معتبرین، معززین ودیگر شہریوں سے امن وامان پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان، عوامی جان ومال پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ سبی ٹو کوئٹہ سڑک پر سفر کو مزید آسان اور محفوظ بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں۔ صوبے سمیت سبی ڈویژن کے نوجوان ملک کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔ صوبے کے دیگر شہروں میں امن جرگہ کا انعقاد کرکے امن وامان کو یقینی بنائیں گے۔ فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں کی قیادت میں بولان کی شاہراہ پر سفر کو محفوظ بنایا گیا۔ صحت، تعلیم کے شعبوں کو مزید فعال کرکے اپنے نوجوانوں کو مفت صحت اور تعلیم دیں گے۔ صوبے بھر میں بی ایریا کر ختم کرکے اے ایریا بنا رہے ہیں تاکہ امن وامان میں اضافہ ہو۔ کوہلو تا سبی شاہراہ سمیت دیہی علاقوں کو ملانے والی سڑکیں بناکر عوام کو سہولیات دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں