دیر، فورسز کی کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک، 7 اہلکار شہید، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک: فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 11 ستمبر 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پروکسی فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر لوئر دیر کے عمومی علاقے لال قلعہ میدان میں آپریشن کیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مو¿ثر نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 10 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے 7 بہادر سپوتوں نے معصوم شہریوں کو بچاتے ہوئے شہادت کا درجہ حاصل کیا، ان سویلین کو بھارتی حمایت یافتہ خوارج نے یرغمال بنا رکھا تھا۔آئی ایس پی آرکے مطابق شہید ہونے والے جوانوں میں شمالی وزیرستان کے 39 سالہ نائیک عبدالجلیل، لکی مروت کے 38 سالہ نائیک گل جان، لکی مروت کے 28 سالہ لانس نائیک عظمت اللہ، ضلع خیبر کے 28 سالہ سپاہی عبدالملک، مالاکنڈ کے 27 سالہ سپاہی محمد امجد، صوابی کے 23 سالہ سپاہی محمد داو?د، ڈیرہ اسمعیٰل خان کے 21 سالہ سپاہی فضل قیوم شامل ہیں۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ انٹیلی جنس رپورٹس نے ان وحشیانہ کارروائیوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کی واضح تصدیق کی ہے، مزید کہنا تھا کہ پاکستان توقع کرتا ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں نبھائے گی اور اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی دوسرے بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، مزید بتایا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو ملک سے جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل آئی ایس پی آرنے بتایا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میںآپریشنز کرتے ہوئے مجموعی طور پر 35 بھارتی حمایت یافتہ فتن الخوارج کو ہلاک کر دیا تھا، اس دوران فورسز کے 12 جوان بھی شہید ہوئے تھے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران باجوڑ میں خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا تھا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی کے حامل 22 خوارج ہلاک کیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں