دریائے سندھ میں گدو بیراج پر اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری
ویب ڈیسک : صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے دریائے سندھ میں گدو بیراج پر اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔ڈان نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اے سندھ نے جاری اعلامیے میں بتایا کہ فیڈرل فلڈ کمیشن (ایف ایف ڈی) نے گدو بیراج پر 14 سے 15 ستمبر تک اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔پی ڈی ایم کے مطابق تمام ڈپٹی کمشنرز و چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی۔اعلامیے کے مطابق متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ حفاظتی اقدامات اور تیاری کو یقینی بنائیں۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے بجلی کے بل معاف کردیے جبکہ وزارت توانائی نے ادا کیے گئے بلوں کی رقم واپس کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔وفاقی وزیر پاور ڈویڑن سردار اویس احمد خان لغاری کا سیلاب متاثرہ علاقوں کے بجلی معاف کرنے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بروقت اور عوام دوست فیصلے پر شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی بل معاف کر دیے گئے ہیں اور جن لوگوں نے بل ادا کیے انہیں جمع شدہ رقوم اپس ہوں گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کے بجلی کے بل معاف ہونے کے فیصلے پر فوری عملدر ا?مد کو یقینی بنایا جائے گا۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں سیلابی صورت حال کے پیش نظر عوامی ریلیف کے لیے بڑا اقدام کرتے ہوئے اگست کے بجلی کے بلوں کی وصولی روکنے کا حکم دیا تھا۔


