شاہرگ، کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے کانکن جاں بحق، کوہلو میں لیویز اہلکاروں کے قتل میں نامزد ملزمان گرفتار
کوئٹہ(این این آئی)شاہرگ کے علاقے میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دم گھٹ کر ایک کانکن جاں بحق ہوگیا ۔لیویز کے مطابق اتوار کو شاہرگ کی مقامی کوئلہ کان میں کام کے دوران اچانک زہریلی گیس بھرنے سے ایک کانکن دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا کانکنوں نے اپنی مددآ پ کے تحت لاش کان سے نکال کر ہسپتال منتقل کردی جاں بحق ہونے والے کانکن کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں کوہلو کے علاقے میں فائرنگ کرکے 3افراد کو قتل کرنے والے ملزمان کولیویز نے گرفتار کرلیا۔لیویز کے مطابق کوہلو کے علاقے لاسی زئی میں گزشتہ دنوں فائرنگ کرکے 3افراد کو قتل کردیا گیا تھا ورثاءکی جانب 6ملزمان کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا تھا۔لیویز کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر لیویز ، کیو آر ایف نے کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر میں نامزد 6ملزمان لعل جان، قطب خان، کریمو، مہی خان، وزیر محمد، شربت کو گرفتار کرلیا۔ لیویز نے بتایا کہ ملزمان کو صدر تھان منتقل کرکے تفتیش شر وع کردی گئی ہے۔


