ڈیگاری قتل کیس، عدالت نے سردار شیرباز ساتکزئی کی ضمانت منظور کرلی

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان ہائی کورٹ نے ڈیگاری قتل کیس میں سردار شیرباز ساتکزئی کی ضمانت منظور کرلی۔سردار شیرباز نے ڈیگاری قتل کیس میں درخواست ضمانت دائر کی تھی۔ عدالت نے سردار شیرباز کو 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ سردار شیرباز کو ڈیگاری قتل کیس میں 3 ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ڈیگاری میں ایک خاتون اور مرد کو جرگے کے حکم پر قتل کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں