نور محمد دمڑ کی دینی مدارس کے خلاف گفتگو ناقابل برداشت، مدارس دشمنی دراصل دین اور ایمان دشمنی ہے، جمعیت بلوچستان
کوئٹہ(این این آئی)جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی وزیر نور محمد دمڑ کی دینی مدارس کے خلاف ہرزہ سرائی شرمناک اور ناقابلِ برداشت ہے مدارس کے خلاف زبان درازی دراصل اپنی ناکام سیاست کا اعتراف ہے مدارس اسلام کے قلعے اور دین کے محافظ، ان پر الزام ناقابل برداشت ہے ۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ تحریکِ آزادی سے لیکر آج تک مدارس نے وطن اور اسلام کیلئے عظیم قربانیاں دیںلاکھوں یتیم و غریب طلباءکو علم و تربیت دینے والے مدارس پر طعنے دینا اخلاقی پستی ہے مدارس نے معاشرے کو ہزاروں علماء، حفاظ، محدث اور مفسر دیے مدارس کے خلاف سازشیں کرنے والے ہمیشہ ناکام اور رسوا ہوئے ہیں جے یو آئی شعائر اسلام اور مدارس کے تقدس کیلئے ہر میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ مدارس دشمنی دراصل دین دشمنی اور ایمان دشمنی ہے مولانا شبلی احمد عثمانی جن کی تحریک پاکستان میں کلیدی کردار رہا ہے جنہوں نے پاکستان کا پرچم سب سے پہلے لہرایا وہ مدرسے کے فارغ تھے مولانا مفتی محمود نے مدارس سے فارغ ہوکر پاکستان کو متفقہ آئین دیا ہے مدارس کے طلباءکی غربت کا مذاق اڑانا ذلت آمیز اور گھناو¿نا فعل ہے سیاسی میدان اور محکمے خوراک میں آپکی کاکردگی کا صوبے کو اندازہ ہوگیا ہے دیوبند کے تحریک کے اسلاف نے انگریزوں کے خلاف صف اول کا کردار ادا کیا


