خضدار، وڈھ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل
خضدار (نمائندہ انتخاب) خضدار وڈھ میں فائرنگ سے ایک شخص قتل۔ تفصیلات کے مطابق خضدار کی تحصیل وڈھ کے سٹی ایریا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سفرخان شیخ مینگل نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ سٹی ایریا میں پیش آیا، مقتول کا تعلق نواحی علاقہ زرچین وڈھ سے ہے، وڈھ پولیس قتل کے واقعہ کے متعلق مزید تحقیقات کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


