سرحد پار سے حملوں میں 200 افغان اہلکار ہلاک، 23 فوجی شہید، 29 زخمی، 21 پوسٹوں پر قبضہ کرلیا گیا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (پ ر) فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان کی جانب سے پاکستان پر بلااشتعال حملوں کا مو¿ثر جواب دیا ہے، جوابی کارروائیوں میں 200 سے زائد افغان طالبان اور خارجی ہلاک کر دیے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں فوج کے 23 اہلکار شہید اور 29 زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور مسلح افراد کی جانب سے بلا اشتعال حملہ کیا گیا، فوج نے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ پاک افغان سرحد کےساتھ پاکستان پر بلااشتعال حملے کے بعد فوج کی طرف سے سرحدپر بزدلانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا، مصدقہ اطلاعات کے مطابق 200 سے زائد افغان طالبان اور خارجی مارے گئے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 23 اہلکار شہید، 29 زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق شہری جانوں کے تحفظ، غیر ضروری نقصان سے بچنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے گئے، فورسز کی جوابی کارروائی میں بڑی تعدادمیں افغان طالبان اور خارجی زخمی بھی ہوئے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ فوج کی جوابی کارروائی میں 21 افغان پوزیشنز پر قبضہ کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں