مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت کے بیٹے کو اغوا کاروں نے رہا کردیا، محمد افضل تاحال بازیاب نہ ہوسکے

زیارت (انتخاب نیوز) زیارت سے اغوا کیے گئے اسسٹنٹ کمشنر کا بیٹا ہرنائی سے بازیاب۔ اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل کا بیٹا ہرنائی کے پہاڑی علاقے سے بازیاب ہو گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر زیارت کا بیٹا ہرنائی کے پہاڑی علاقے سے بازیاب ہو گیا، اغواکاروں نے گزشتہ شب مغوی کو ہرنائی کے پہاڑوں میں چھوڑا، مستنصر بلال کو آج کوئٹہ پہنچایا جائے گا۔ مغوی اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل تاحال بازیاب نہیں ہوسکے، بازیابی کے لیے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل اور ان کے فرزند مستنصر بلال کو 10 اگست کو دہشت گردوں نے زیزری کے مقام سے اغوا کیا تھا۔ اغواکاروں نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل اور ان کے بیٹے کی ویڈیو بھی جاری کی تھی، جس میں وہ اغوا کاروں کے مطالبات پورے کرنے کی اپیل کررہے تھے۔ بلوچستان حکومت نے اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کے اغواکاروں کا سراغ لگانے پر 5 کروڑ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا تھا۔ یاد رہے کہ کہ اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل کو کچھ عرصہ قبل قتل کرنے کی خبر آئی تھی تاہم اس کے حوالے سے بھی تصدیق نہیں ہوسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں