کوہلو، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی تقسیم میں سنگین بے ضابطگیوں انکشاف
کوہلو (نامہ نگار) بلوچستان ضلع کوہلو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی تقسیم کے حوالے سے سنگین بے ضابطگیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، متاثرہ شہریوں اور مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور فلاحی اداروں کی جانب سے فراہم کیا گیا امدادی سامان جس میں چارپائیاں، کمبل، گیس سلنڈر اور دیگر ضروری اشیاءشامل ہیں جو اصل متاثرین کو دینے کے بجائے بااثر اور من پسند افراد میں رات راتوں تقسیم کیا جا رہا ہے، مقامی عوام نے اس عمل کو "سیلاب متاثرین کے حق پر کھلا ڈاکہ” قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ سیلاب سے براہ راست متاثر ہوئے، ان کے پاس نہ رہنے کو چھت ہے اور نہ جینے کا سامان، مگر امداد ان لوگوں کو دی جا رہی ہے جو یا تو بااثر ہیں یا جن کے تعلقات مقامی انتظامیہ سے مضبوط ہیں عوامی حلقوں نے اس غیر منصفانہ تقسیم پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ عمل نہ ر±کا تو سیلاب متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا، جو پہلے ہی کسمپرسی کا شکار ہیں، متاثرین کا مطالبہ ہے کہ امدادی سامان کی تقسیم میں شفافیت لائی جائے اور ایک ایسا نظام بنایا جائے جس کے تحت صرف حقیقی مستحقین تک امداد پہنچائی جا سکے۔


