عراقی وزیراعظم کی امریکا روانگی کے وقت بغداد ہوائی اڈے پر راکٹ حملے

بغداد:عراق کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی امریکا روانہ ہوگئے جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ ان کی امریکا روانگی کے وقت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سیکیورٹی میڈیا سیل کے ایک بیان میں کہا گیا کہ بغداد میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب کاتیوشا راکٹ گرا۔ معلوم ہوا کہ یہ راکٹ ہوائی اڈے کے جنوب مشرق میں الفیاض گاؤں سے داغا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں