ڈپٹی کمشنر کچھی نے لیویز کے رسالدار نائب رسالداروں سمیت 20 اہلکاروں کو معطل کر دیا
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی)ڈپٹی کمشنر کچھی نے لیویز کے رسالدار نائب رسالداروں سمیت بیس اہلکاروں کو معطل کر دیا انکوائری افسر اسسٹنٹ کمشنر مچھ مقرر ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ( ر) جمعہ داد خان مندوخیل نے رسالداروں نائب رسالداروں سمیت بیس لیویز اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا معطل اہلکاروں میں محمد ندیم اللہ بخش فدا حسین عطر خان عبدالوحید برکت علی ممتازعلی غلام فاروق طارق محبوب علی سرفراز احمد سیف اللہ اختر علی رضاءشاہ نصیراحمد ارباب خان محمد اصغر شامل ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر مچھ میر لیاقت علی جتوئی کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے
Load/Hide Comments


