لکی مروت، فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک، 5 زخمی ہوگئے، سیکورٹی ذرائع
پشاور (ویب ڈیسک) لکی مروت میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک جبکہ 5 دہشت گرد شدید زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک اور 5 کو شدید زخمی کردیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں دہشت گردوں کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہ مل سکا، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشات کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔
Load/Hide Comments


