جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس ارشد حسین شاہ نے وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس ارشد حسین شاہ نے وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ پیر کے روز وفاقی آئینی عدالت (ایف سی سی ) کے 2 مزید ججز نے حلف اٹھایا۔ ایف سی سی کے چیف جسٹس امین الدین خان نے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس ارشد حسین شاہ سے حلف لیا، اپنے حلف میں دونوں ججز نے آئین کی پاسداری کرنے کا عہد کیا۔ ایف سی سی کے دیگر ارکان جسٹس سید حسن اظہر رضوی، عامر فاروق، علی باقر نجفی اور کے کے آغا نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں حلف اٹھایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں