جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس بلوچستان کیلئے جسٹس کامران ملاخیل کے نام کی منظوری دے دی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس کامران خان ملاخیل کے نام کی منظوری دے دی۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں کمیشن نے بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کیلئے 3 سینئر ججز کے ناموں پر غور کیا جن میں جسٹس کامران خان ملاخیل، جسٹس اقبال احمد کانسی اور جسٹس شوکت علی رخشانی شامل تھے۔ذرائع کے مطابق کمیشن نے بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کیلئے جسٹس کامران خان ملاخیل کے نام کی منظوری دی۔
Load/Hide Comments


