11مارچ کو جعفرایکسپریس واقعہ کے بعدکچھ ٹوٹا ہواسفر ی سامان مسافر شناخت ظاہر کرکے حاصل کرسکتے ہیں، ریلوے حکام
کوئٹہ(این این آئی)پاکستان ریلوے کوئٹہ ڈویژن کی طرف سے جاری شدہ پریس ریلیز کے مطابق گیارہ مارچ 2025ءکو کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقع میں جن معزز مسافروں کا سامان گاڑی میں رہ گیا تھا جس میں سے بیشتر مسافروں کو محکمہ کی طرف سے شناخت ظاہر کرنے کے بعد بچا سامان حوالے کردیا گیا ہے جبکہ کچھ ٹوٹا ہوا سفری سامان تاحال پارسل آفس کوئٹہ میں موجود ہے۔ لہذا (مالکان) مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ اپنا بچ گیا سامان شناخت ظاہر کرکے ایک ماہ کے اندر پارسل آفس سے تصدیق کے بعد وصول کرلیا جائے بصورت دیگر سامان تلف کردیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


