کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، گلی کوچے بینرز اور پوسٹرز سے سج گئے، سیاسی جماعتوں کے درمیان توڑ جوڑ جاری

کوئٹہ (یو این اے) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ گلی کوچوں کو بینرز اور پوسٹرز سے سجایا جاچکا ہے جبکہ مختلف سیاسی پارٹیوں کے درمیان جوڑ توڑ بھی جاری ہے۔ صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق کوئٹہ کی 172 یونین کونسلوں کے 641 وارڈز پر بلدیاتی انتخابات 28 دسمبر کو ہوں گے۔ بلدیاتی انتخابات کے لیے جمع کرائے جانے والے 2 ہزار 870 امیدواروں کے کاغذات درست قرار دیے گئے، جن میں سے 329 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔ اس طرح مجموعی طور پر 2 ہزار 541 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔کوئٹہ کے 641 وارڈز میں سے 108 وارڈز پر صرف ایک ایک امیدوار نے نامزدگی دائر کی ہے، جبکہ 18 وارڈز میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے۔ ضلعی سطح پر انتخابی صورتحال کچھ یوں ہے، زرغون کے 46 یونین کونسل اور 161 وارڈز پر، چلتن کے 46 یونین کونسل اور 173 وارڈز پر، سریاب کے 38 یونین کونسل اور 145 وارڈز پر، اور تکتو کے 42 یونین کونسل اور 142 وارڈز پر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے