کے۔الیکٹرک کے 200 فیڈر ٹرپ کرگئے، کئی علاقوں کی بجلی غائب
کراچی میں بارش برستے ہی کے۔الیکٹرک کے 200 فیڈر ٹرپ کرگئے، کئی علاقوں کی بجلی غائب ہوگئی۔ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، نیوکراچی، لیاقت آباد، نصرت بھٹو کالونی، سہراب گوٹھ، سرجانی ٹاون، گلشن اقبال، گلشن حدید، رزاق آباد، کاٹھور اور گڈاپ کے کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔
لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں چار سے پانچ گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے، لوڈشیڈنگ والے علاقوں میں بجلی بندش کا دورانیہ ساڑھے آٹھ سے بارہ گھنٹوں کا ہوگیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ شکایتی مراکز پر شکایت کرنے کے باوجود بجلی بحال نہیں کی جارہی۔
Load/Hide Comments


