ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو پیشی پر جاتے ہوئے جبری گرفتار کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بلوچستان بار

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان بار کونسل کے سابق وائس چیئرمین سینئر ممبر بلوچستان بار کونسل راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں انسانی حقوق کیلئے آواز بلند کرنے والے سرگرم کارکن ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی گرفتاری آئین و قانون سے متصادم جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے بیان میں کہا کہ ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ نے ہمیشہ ملک کے اندر انسانی حقوق کے پامالیوں کے خلاف آواز بلند کی وہ آئین و قانون کی بالادستی جمہوریت کی بحالی کیلئے آواز بلند کرتے رہے بیان میں کہا کہ آج جس طریقے سے اسلام آباد پولیس کی جانب سے ماورا ءآئین و قانون کی خلاف ورزی کی گئی وہ عدالت میں پیشی کیلئے جاتے ہوئے راستے میں جبری طور اٹھائے گئے اس جیسے اقدامات کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں بیان میں کہا کہ انتظامیہ فوری طور پر ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو رہا کرے اور ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے