بنوں میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (پ ر) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز کو خودکش بمبار کی گاڑی کی اطلاع ملی تھی، خفیہ اطلاع پر سیکورٹی فورسز علاقے میں آپریشن کر رہی تھیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز کے قافلے پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا اور بارود سے بھری گاڑی سیکورٹی فورسز کی ایک گاڑی سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گلفراز اور سپاہی کرامت شاہ شہید ہوگئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ اس دوران فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج بھی مارے گئے۔ طالبان حکومت افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال سے روکنے میں ناکام ہے۔
Load/Hide Comments


