افغانستان میں اب تک 70 کے قریب دہشت گرد مارے گئے ہیں، وزیر مملکت داخلہ

ویب ڈیسک : وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے جس نے ہمیشہ کوشش کی ہمسایوں سے بہتر تعلقات رکھے۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان سے بہت عرصے سے دہشت گردی ایکسپورٹ ہورہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے لوگوں کے جان ومال کی تحفظ کےلیے ہرطرح کی کارروائی کرر ہا ہے، کارروائیاں پاکستان کے اندر بھی جاری ہیں، 70ہزار کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ اپریشن کیے گئے جن میں مختلف قسم کے لوگ گرفتار ہوئے اور کئی دہشت گرد ہلاک ہوئے۔وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہونے والی یہ کارروائی اسی تناظر میں کی گئی، یہ کارروائی 3 مختلف مقامات پر7جگہوں پر کی گئی جس میں ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق 70کے قریب دہشت گرد مارے گئے ہیں۔طلال چوہدری نے مزید کہا کہ بہت سارے شواہد موجود ہیں کہ زیادہ تر ہلاک دہشت گردوں کی شناخت پاکستان کی تھی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان اور ا سکی عبوری حکومت اپنا فرض نبھانا نہیں چاہتے، دوحہ معاہدے میں افغانستان نے پوری دنیا کو باور کرایا تھا کہ افغان سرزمین کسی کےلیے بھی دہشت گردی کےخلاف استعمال نہیں ہوگی، لیکن افغانستان دہشت گردی روکنے میں ناکام رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں