افغانستان کی کارروائی کیخلاف پاکستان نے آپریشن غضب للحق شروع کر دیا، سرکاری ٹی وی

ویب ڈیسک : پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان نے ’آپریشن غضب للحق‘ شروع کردیاجس کے بعد چن چن کر افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اب تک 30 طالبان کے ہلاک ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز سرحد کی حفاظت اور کسی بھی جارحیت کیخلاف سخت اور فوری جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں