ملکی ضروریات کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے، حالیہ صورتحال میں عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی، وزیراعظم

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی فیصلوں کی بدولت ملکی ضروریات کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں خطے کی صورتحال کے پیشِ نظر ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ صورتحال میں عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی اور جس قدر ممکن ہوسکا گزشتہ تین ہفتوں میں عوام کو ریلیف فراہم کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومتی فیصلوں کی بدولت ملکی ضروریات کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تیل کی قیمتیں بڑھنے سے روکنے کے لیے وفاقی حکومت نے 125 ارب روپے دیے، وفاقی حکومت نے یہ رقم مختلف بچتوں اور ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کر کے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں