پی ایس ایل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدرآباد کنگزمین کو 40 رنز سے شکست دیدی

لاہور (ویب ڈیسک) پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدر آباد کنگزمین کو 40 رنز سے شکست دے دی۔ کوئٹہ کی جانب سے اننگز کا آغاز سعود شکیل اور شامل حسین نے کیا لیکن سعود شکیل صرف 4 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے جبکہ رائلی روسو بھی اپنا کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے لیکن پھر تیسری وکٹ کے لیے شامل حسین اور حسن نواز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔ شامل حسین نے ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری ففٹی مکمل کی اور وہ 54 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ حسن نواز نے بھی 53 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ مقررہ 20 اوورز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 8 وکٹ پر 174رنز بناسکی۔ 175 رنز کے ہدف کے جواب میں حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم 8 وکٹ پر 134 رنز ہی بناسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے