امریکا ایران مذاکرات بغیر نتیجہ ختم، کسی ڈیل کے بغیر ہم واپس امریکا جا رہے ہیں، جے ڈی وینس

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے مذاکرات کے بعد اسلام آباد میں پریس بریفنگ میں بتایا کہ ابھی تک ہم حتمی معاہدے تک نہیں پہنچے، 21 گھنٹے سے مذاکرات جاری ہیں، مختلف امور پر بات چیت ہورہی ہے، مذاکرات میں نیک نیتی کے ساتھ شرکت کی اور اپنی شرائط واضح طور پر پیش کی ہیں۔ جےڈی وینس نے کہا ایران نے امریکی شرائط تسلیم نہ کرنے کا انتخاب کیا، کسی ڈیل کے بغیر ہم واپس امریکا جا رہے ہیں۔ ایرانی وفد سے جوہری ہتھیاروں سے متعلق کوئی واضح عزم نہیں سنا، ہمیں واضح اور مثبت تصدیق درکار ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرے گا۔ نائب صدر جے ڈی وینس نے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں