امریکی بحری جہازوں کی ناکہ بندی جاری، ایران نے آبنائے ہرمز کو ایک بار پھر بند کردیا

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی پاسداران انقلاب کے مشترکہ فوجی کمانڈ نے ایک اہم بیان جاری کیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کا کنٹرول اب دوبارہ اپنی پرانی حالت پر واپس آگیا ہے۔ ایران نے جمعہ کو تین شرائط کے تحت آبنائے ہرمز کو صرف عالمی تجارتی جہازوں کی آمد و رفت کے لیے کھولنے کا اعلان کیا تھا اور خبردار کیا تھا کہ اگر امریکا نے بحری ناکہ بندی جاری رکھی تو اسے جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کیا جا سکتا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اب ایران نے آبنائے ہرمز کی بندش کا فیصلہ امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی مسلسل ناکہ بندی کے جواب میں کیا گیا ہے۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ چونکہ امریکا نے ناکہ بندی کے نام پر ایرانی بحری جہازوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، اس لیے ایران نے بھی اس تزویراتی آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں