امریکا ایران جنگ بندی ٹوٹنے کاامکان، آبنائے ہرمز میں غیر یقینی صورتحال، عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں 5 فیصد اضافہ، برطانوی ذرائع ابلاغ

کراچی (ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پیر کے روز ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تقریباً 5 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کی بڑی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے ٹوٹنے کے خدشات اور آبنائے ہرمز میں تجارتی سرگرمیوں کی غیر یقینی صورتحال بتائی جا رہی ہے۔ یہ صورتحال اس وقت مزید سنگین ہوئی جب امریکا نے ایک ایرانی کارگو جہاز کو قبضے میں لے لیا اور خطے میں کشیدگی دوبارہ بڑھنے کے امکانات پیدا ہو گئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برطانوی برینٹ کروڈ آئل 4.19 ڈالر (4.6 فیصد) اضافے کے ساتھ 94.57 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل 4.60 ڈالر (5.5 فیصد) اضافے کے ساتھ 88.45 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں