کوئٹہ، نامعلوم مسلح افراد نے تعمیراتی اور گیس سے متعلق کام کرنے والی مشینری کو آگ لگا دی

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ کے علاقے اسپن کاریز میں نامعلوم مسلح افراد نے مشینری کو آگ لگا دی ، سیکورٹی فورسز حکام کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کے نواحی علاقے اسپن کاریز میں طور غر کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے تعمیراتی اور گیس سے متعلق کام کرنے والی مشینری کو آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہوگئے ۔سیکورٹی فورسز نے ملزمان کی تلاش شروع کردی مزید کاروائی جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں