آپریشن بنیان المرصوص میں بھارت کے 8 طیارے گرائے، اب ہم 8 صفر پر ہیں، ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف
راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستانی فضائیہ کے ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف پروجیکٹس ائیر وائس مارشل طارق غازی نے کہا ہے کہ ہم نے آپریشن بنیان المرصوص میں بھارت کے 8 طیارے گرائے اور اب ہم 8 صفر پر ہیں۔ معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ائیر وائس مارشل طارق غازی نے کہا کہ بھارت کے گرائے گئے جہازوں میں 4 رافیل، ایس یو 30، مگ 29 اور میراج 2000 شامل ہے، اس کے علاوہ ایک انتہائی مہنگا کثیرالجہتی خود کار ائیرل سسٹم بھی تباہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آپریشن بنیان المرصوص میں بھارت کے 8 طیارے گرائے اور اب ہم 8 صفر پر ہیں۔
Load/Hide Comments


