پنجگور سے دو افراد کی لاشیں برآمد، بولان میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
پنجگور، بولان (ویب ڈیسک) پنجگور بائی پاس الامارت ہوٹل کے قریب زمباد گاڈی کے اندر سے گولیوں سے چھلنی دو لایش لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق گاڑی کے اندر ایک چار سالہ زندہ بچہ بھی ملی ہے۔ لاشوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔ دوسری جانب بولان میں ڈھاڈر بائی پاس کریش پلانٹ کے قریب ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت غلام فرید ولد ملیار قوم ڈومکی سکنہ ڈیرہ مراد جمالی سے ہوئی۔ نامعلوم مسلح افراد واردات کے بعد فرار ہوگئے پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیلا گیا، لاش ضروری کارروائی کیلئے سول اسپتال ڈھاڈر منتقل، ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کردی۔
Load/Hide Comments


