امریکا آبنائے ہرمز سے متعلق عالمی حمایت کا جھوٹا تاثر پیش کررہا ہے، ایران
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز سے متعلق وسیع بین الاقوامی حمایت کی جعلی تصویر بنا رہا ہے۔ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ گیا ہے کہ ’اب یہ بالکل واضح ہوچکا ہے کہ امریکا اپنی سیاسی طور پر متعصبانہ اور یکطرفہ مسودہ قرارداد کے مبینہ شریک ممالک کی تعداد کو استعمال کرتے ہوئے اپنی جاری غیر قانونی کارروائیوں کے لیے ’وسیع بین الاقوامی حمایت‘ کی جھوٹی تصویر بنانے کی کوشش کررہا ہے اور خطے میں مزید فوجی مہم جوئی کی راہ ہموار کر رہا ہے۔ یہ بیان امریکا اور خلیجی عرب ممالک کے درمیان مشترکہ طور پر تیار کردہ آبنائے ہرمز کی صورتحال سے متعلق مسودہ قرارداد کے جواب میں دیا گیا۔
Load/Hide Comments


