جھل مگسی، پولیس چیک پوسٹ پرنامعلوم مسلح افراد کاحملہ، چیک پوسٹ کو آگ لگادی، پولیس
جھل مگسی(این این آئی) جھل مگسی کے علاقے میں پولیس تھانہ گنداواہ چیک پوسٹ سعد آباد لاشاری پر نامعلوم مسلح افراد حملہ کردیا اورشدید فائرنگ کی اورچیک پوسٹ کو آگ لگادی جس سے چیک پوسٹ میں موجود تمام ریکارڈ جل کر خاکسترہوگیا مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ ،گولیاں ، موٹرسائیکل ،واکی ٹاکی سیٹ بھی چھینالیااور جاتے ہوئے ایک پولیس اہلکارکوبھی اپنے ہمراہلے گئے ۔پولیس نے بتایا کہ مسلح افراد نے پولیس تھانہ کوٹڑہ پر بھی فائرنگ کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہواجس کے بعد ملزمان فرا ر ہوگئے۔ پولیس اورسیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی۔
Load/Hide Comments


