نواب بگٹی نے بلوچ ناموس کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا، منگچر میں تعزیتی ریفرنس
منگچر(نامہ نگار)جمہوری وطن پارٹی کے زیر اہتمام آج 26اگست شہید وطن نواب اکبر خان بگٹی کی شہادت اور 14ویں برسی کی حوالے سے تعزیتی ریفرنس مقامی ریسٹ ہاوس میں سادگی سے منایا گیا پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت عدنان نے حاصل کیاسٹیج کی فرائض میر نوراحمد نے سنبھالی اس دوران شہید وطن میر حاصل خان بزنجو اور شہیداے فٹبالرز کیلیے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی پروگرام سے جمہوری وطن پارٹی کے ضلعی صدر زولقرنین نیشنل پارٹی کے ورکنگ کمیٹی کے رہنماء کامریڈ ظہور بلوچ بی این پی عوامی کے ضلعی ڈپٹی آرگناہزر محمد عارف قلندرانی مسلم لیگ ن کے ملک عبدالحلیم زہری مسلم لیگ ونگ کے قاری مصطفی نیچاری جمیعت نظریاتی کے قاضی بشیر احمد سمت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید وطن نواب اکبر خان بگٹی نے بلوچ قوم کے ننگ و ناموس اور ساحل وسائل حق خود ارادیت کے لیئے اپنے جان کا نزرانہ پیش کیا جنہیں ہم اس ڈے کے مناسبت سے خراج تحسین پیش پیش کرتے ہیں۔۔۔آخر میں تمام شہداہ کیلیے دعا مغفرت کی گئی


