وائٹ ہاﺅس کے قریب فائرنگ کرنیوالا شخص جوابی میں کارروائی میں ہلاک، واقعے میں زخمی راہ گیر بھی چل بسا، امریکی میڈیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) وائٹ ہاو¿س کے قریب چیک پوائنٹ پر مسلح شخص کی فائرنگ۔ امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاﺅس کے قریب چیک پوائنٹ پر فائرنگ کرنیوالا شخص سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں مارا گیا، ملزم کی شناخت نیسائر بیسٹ کے نام سے کی گئی، تعلق ریاست میری لینڈ سے تھا۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملزم ذہنی مسائل کا شکار رہا تھا، پہلے بھی سیکرٹ سروس اہلکاروں سے الجھ چکا تھا۔ سیکریٹ سروس اہلکاروں کی جانب سے جوابی کارروائی کے دوران زخمی ہونے والا راہ گیر بھی چل بسا تاہم واقعے میں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔ امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے سبب وائٹ ہاﺅس کو لاک ڈاﺅن کرنا پڑا تھا تاہم بعد میں لاک ڈاﺅن ختم کردیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے وقت صدر ٹرمپ وائٹ ہاﺅس میں موجود تھے تاہم سرکاری طور پر اسکی تصدیق نہیں کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں