میئر کراچی وسیم اختر نے شہر قائد کولاک ڈاؤن کرنے کی تردید کردی

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے شہر قائد کولاک ڈاؤن کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے اس قسم کی افواہیں سماج دشمن عناصر پھیلا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم کالر نے میئر کراچی وسیم اختر کی آواز نکال کر شہر کو لاک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد افواہوں کا بازار گرم ہوگیا تھا۔ میئر کراچی کے ترجمان نے جعلی فون کال کی حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا کہ وسیم اختر کی آواز بنا کر کراچی لاک ڈاؤن کرنے کی گفتگو میں کوئی حقیقت نہیں کیونکہ میئر نے ایسی کوئی گفتگو کی اور نہ ہی احکامات جاری کیے۔ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی کا کہنا ہے کہ فون کال جیسی گھناؤنی حرکت سماج دشمن عناصر کی ہے لہذا شہری ہوشیار رہیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں