اسلام آباد اور پشاورسمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
ویب ڈیسک :وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔اسلام آباد و گرد و نواح، لاہور، میانوالی شہر اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، راولپنڈی ریجن، چکوال اور جھنگ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔خیبر پختونخوا کے علاقوں شانگلہ اور بونیر مں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، مردان، چارسدہ، سوات، صوابی، کوہٹ، کرک، ملاکنڈ، باجوڑ، ہنگو میں بھی زلزلہ آیا، پشاور میں زلزلے کے باعث اسمبلی اجلاس 5 منٹ کیلئے ملتوی کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


