مستونگ کے قریب مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق، بچوں سمیت 3 زخمی
مستونگ (ویب ڈیسک) مستونگ میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر کراچی جانے والی گاڑی پر کھڈکوچہ کے مقام پر مسلح افراد کی فائرنگ، 2 خواتین جاں بحق، بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی شخص کے مطابق شاہراہ پر کھڑے مسلح افراد نے اچانک رکنے کا اشارہ کیا، گھبراہٹ میں انہوں نے گاڑی روکنے کی کوشش کی کہ اچانک ان پر دونوں جانب سے فائرنگ ہوئی گاڑی میں سوار فیملی کا تعلق ژوب سے بتایا جارہا ہے۔
Load/Hide Comments


