وفاقی حکومت نے کفایت شعاری اقدامات لاگو کردیے، نئی اسامیوں کی تخلیق پر پابندی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے اخراجات کو قابو میں رکھنے کے لیے رواں مالی سال کفایت شعاری کے اقدامات لاگو کردیے۔ وفاقی وزارت خزانہ نے رواں مالی سال 27-2026 کے دوران کفایت شعاری پالیسی برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ کفایت شعاری اقدامات کے تحت 3 سال سے خالی تمام اسامیاں ختم کی جائیں گی اور نئی اسامیوں کی تخلیق اورگاڑیوں کی خریداری پر پابندی سمیت دیگر اقدامات جاری رہیں گے۔
Load/Hide Comments


